مظفرگڑھ،13اکتوبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ زدہ خوراک کے خلاف مہم جاری،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 ہزار 10 لٹر ملاوٹ زدہ دودھ تلف کردیا ہے۔ مظفرگڑڑھ کے نواحی علاقے پل کھروڑا دانڑیں اڈہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی پکڑ لی،گاڑی نمبر SGH 8877 میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین کی مدد سے چیک کیا گیا تو ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔
رفاقت علی نسوآنہ نے مزید بتایا کہ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی،ملاوٹی دودھ مظفرگڑھ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا،انہوں نے کہا کہ دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے وارننگ نوٹس جاری کردیا گیا ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ دودھ ایک بنیادی غذا ہے اس میں ملاوٹ کرنے والا مجرم ہے۔
ڈی جی فوڈ نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔











