سکھر،12اکتوبر(اے پی پی ):ڈویڑنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے سکھرڈویڑن شعیب عادل نے روہڑی اسٹیشن سے ٹنڈو آدم اسٹیشن کے درمیان سکھر ڈویڑن کی حدود کادوروزہ تفصیلی معائنہ اورانسپیکشن مکمل کرلیا۔ ڈی ایس ریلوے سکھرشعیب عادل نےروہڑی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کرریلوے ٹریک کامعائنہ کرتے ہوئے، ساوتھ بلاک ہٹ،بیگماجی،خیرپورٹنڈو مستی خان،گ مبٹ، رانیپور،سیٹھارجہ،محراب پور، لاکھا روڈ،بھریاروڈ،پڈعیدن،کوٹ لالو،باندھی،دوڑ،بچھیری،نواب شاہ،سرھاری،لنڈو،شھداد پوراورجلال مری ریلوے اسٹیشنزکی عمارات سمیت کمرشل،ٹریفک،سگنل،اورتمام شعبہ جات کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی معائنہ بھی کیا۔
اسٹیشن پرموجود اسٹیشن ماسٹراورریلوے کے دیگرعملہ سے مختلف سوالات کئے گئے،مقصود احمد اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹررانی پورکو اسٹیشن ماسٹررانی پورکو اسٹیشن ورکنگ رولزکی بہترین معلومات ہونے،ایل آئی اوشعیب احمد کھوسو کوسیکشن میں کم وقت میں انجن فیلورکلئیر کرنے،سگنل انسپکٹرپرویزاحمد کوبہترین کارکردگی،شہبازپوانٹس مین لنڈوکو اپنے ڈیوٹی کے متعلق مکمل معلومات ہونے پراور سوالات کے صیح جوابات دینے پرنقدانعام اورتعریفی اسناد سے نوازاگیا۔
انسپیکشن کے دوران ڈی ایس ریلوے سکھرشعیب عادل نے اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ کلو میٹرنمبر289 پرموجود برج نمبر194،پرمننٹ وے انسپکٹر شھداد پور کے زیرنگرانی تعینات گینگ نمبر4 واقع کلو میٹرنمبر353/4 اور لیول کراسنگ نمبرگیٹ نمبر27 واقع کلومیٹرنمبر285/3 کابھی تفصیلی معائنہ کیا۔











