سکھر : بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر میں اسمارٹ کلاس رومز اور لینگویج لیب کا قیام افتتاح کردیا گیا

23

سکھر ،25 اکتوبر ( اے پی پی ) بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر میں اسمارٹ کلاس رومز اور لینگویج لیب کا قیام عمل میں لیا گیا ہے جس کا رکن قومی اسمبلی سید خور شید شاہ نے افتتاح کیا۔

 بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی میں اسمارٹ کلاس رومز اور لینگویج لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا کہ وہ جو بچے اینٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہوں وہ سائنسدان یا تحقیق کرنے والے نہیں صرف مزدور ،کلرک اور چپراسی ہی بن سکتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صرف اخبارات کی سرخیاں پڑھ لینا یا دستخط کرلینا نہیں تعلیم ویڑن احساس ،دوسروں کے کام آنے اور سوچنے سمجھنے کا نام ہے، ہم یہ نہیں سمجھ پارہے کہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھا لکھا اور ملک وقوم کی ترقی میں کردار اداکرنے والا بچہ پیدا کرسکتی ہے کیونکہ تعلیم کا اثر ہمارے معاشرے اور ماحول پر بھی پڑتا ہے ۔