سکھر: سینئر نائب صدر اے ایس ایس ٹی کی قیادت میں وفدنے چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا

31

سکھر،16اکتوبر(اے پی پی ): برکت علی سولنگی (سینئر نائب صدر ، اے ایس ایس ٹی) کی قیادت میں تمام چھوٹے تاجروں اور کاٹیج انڈسٹریز (اے ایس ایس ٹی) کے وفد نے سکھر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا  اور سکھر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی) کے صدر کا چارج عامر علی خان غوری کو مبارکباددی ۔

عامر غوری نے پاکستان کی موجودہ معاشی حالت ، کاروباری برادری اور چھوٹے تاجروں کے لیے مواقع اور رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام چھوٹے تاجروں اور کاٹیج انڈسٹریز کے وفد کو پاکستان کی معیشت میں شراکت کے لیے مختلف چیلنجوں پر بہترین تعاون اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔