سکھر،15اکتوبر(اے پی پی ): میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں کے دورے کیا،اس موقع پر محمد علی شیخ نے کہاکہ صفائی ستھرائی کے بہتر سے بہتر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے بھی بلدیہ انتظامیہ نے گٹر و نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا ہے،ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ جلوس کے شرکاءکو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کریں۔











