صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالہ سے اہم اجلاس میں شرکت

25

لاہور۔13 اکتوبر (اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالہ سے اہم اجلاس میں شرکت کی۔     وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان ودیگرافسران نے شرکت کی۔   اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کے افسران بھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔اجلاس کے دورانیونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالہ سے میڈیا اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کویونیورسل ہیلتھ کوریج ایک وعدہ کی تکمیل ہےیونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے اقدامات کا جائزہ لیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ 31دسمبر سے پہلے نادراسمیت تما م متعلقہ اداروں کو پنجاب کے خاندانوں کا ڈیٹامرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہےوزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات دیناچاہتے ہیں۔اس موقع پر     وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پریونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے اقدامات کا جائزہ لیاجارہاہے   عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری کرلیں۔ڈ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ذریعے عام آدمی کو صحت کی بہترسہولیات فراہم ہوں گی۔