ہرنائی،8اکتوبر (اے پی پی):بی اے پی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے جس پر انتہائی اور افسوس ہوا ،غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے پاک فوج، ایف سی، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت سمیت تمام ڈونرز ایجنسوں اور مخیر حضرات کا شکور گزار ہوں جنہوں نے زلزلہ متاثرین کی بروقت بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے متاثرین کی بحالی اور جان بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے امدادی کی منظور ی کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران ضلع ہرنائی میں زلزلے میں جان بحق ہونے والے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت اور متاثرہ مکانات کا معائنہ کرنے کے دوران متاثرین اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کلی شور، کلی اسپانی ، محلہ اسلام آباد ، کلی میرزا ، بابو محلہ ، کلی خدرانی اور دیگر زلزلے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کہاکہ بدھ ،جمعرات کی درمیانی شب تقریباََ بجکر ایک منٹ پر جب زلزلہ آیا تو میں ضلع ہرنائی کے مقامی صحافی سے رابطہ کرکے زلزلے کے صورتحال اور معلومات حاصل کی اور اس کے بعد این ڈی ایم اے ، پاک فوج کے حکام، وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگراعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے زلزلے متاثرین کی بحالی اور زخمیوں کو پوری طبی امداد کی فراہمی شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے کوئٹہ منتقل کرنے کے حوالے سے بات کی اور میں شکور گزار ہوں پاک فوج، ایف سی، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت ، اور دیگر اداروں کی بروقت اقدامات کرنے کا رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصان ہوا جنہیں اپنے آنکھوں سے دیکھ کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ۔
بی اے پی کے رہنماء ملک مہراللہ خان ترین، عبدالباقی ترین، چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق عبدلانی ، ملک سانگل خان ، ملک آزاد خان ملازئی، ملک عثمان ، پی پی پی کے صوبائی رہنماء حاجی نورمحمد ترین ، کے علاوہ قبائلی عمائدین بھی رکن قومی اسمبلی کے ہمراہ تھے۔











