غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف ایکشن جاری، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سخت چیکنگ تیز

21

لاہور، 13اکتوبر (اے پی پی): این سی او سی کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر یار چٹھہ کی زیر نگرانی کورونا ایس او پیز عمل درآمد نہ کرنے والوں اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ضلع لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں آپریشن کر رہے ہیں اور کورونا سرٹیفکیٹس کو چیک کیا جا رہا ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری  نے مزید کارروائیاں کیں اور میڈیا کو بتایا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کو چیک کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاہور میں دھیرے دھیرے کورونا کنٹرول ہو رہا ہے مگر ابھی سختی سے این سی او سی کی ھدایت پر عمل درآمد کی ضروت ہے  اس حوالے سے اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ڈوسے بیکری ،بیوریجز سنٹر سیل کردیئے علاوہ ازیں اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے سٹاف کی مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر مالمو بیکرز کو  وارننگ بھی دے دی۔