اسلام آباد،15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے مخصوص “کسان پورٹل”کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش کی آواز اعلی حکام تک پہنچانا، چھوٹے کسان کی مسلسل مدد کرنا ہمارا وژن ہے۔حکومت کسانوں کو ان کی محنت کا پور ا معاوضہ دلائے گی، چھوٹا کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، محنت کش اورکمزور طبقے پر ظلم نہیں ہونے دیں گے، بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے، کاشتکاروں کی خدمت ملک کی خدمت ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی، کسان پورٹل کے ذریعے چھوٹے کسان کی جلد دادرسی ہو گی۔











