ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا عام خاص باغ  کے اطراف کا دورہ،شہریوں کو  مسائل کے حل بارے یقین دہانی کرائی

13

ملتان،07 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے  عام خاص باغ کے اطراف کا دورہ کیا اورشہریوں سے بات چیت کی  اور مسائل کے حل بارے یقین دہانی کرائی۔شہریوں میں کمشنر کے علی الصبح دوروں کی پزیرائی ہوئی ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا،پی ایچ اے، کارپوریشن، ڈویلپمنٹ حکام ہمراہ تھے۔

 کمشنر نے  واسا حکام کو پانی لیکج کے فوری سدباب  کی ہدایت کی  اور کہا  کہ  وحدت کالونی سے صرف 5 روز میں 200 ٹن کوڑا کباڑ اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ دوروں سے عوام کے حقیقی مسائل کا ادراک ہوتا ہے۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا تمام افسران عوامی رابطہ بہتر کرکے مسائل حل کریں اور   حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں۔