ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن، گھر سے بھاگے، بھیک مانگتے 8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

15

ملتان، 03 اکتوبر(اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، گھر سے بھاگے اور بھیک مانگتے 8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔بچوں کو گلگشت، بوسن روڈ، گلشن مارکیٹ، چوک قذافی، جنرل بس اسٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ جاوید، 13 سالہ محسن، 11 سالہ حسنین، 10 سالہ یاسر،10 سالہ محمد سیف، 8 سالہ رضوان،8 سالہ احمد، 7 سالہ سلیمان شامل ہیں، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔