ملتان : مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ  کشمیر کے سلسلے میں  ریلی نکالی گئی

11

 ملتان ، 25 اکتوبر (اے پی پی ):  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا جو کہ پی ایچ اے ہیڈ آفس سے ایم ڈی اے چوک تک نکالی گئی۔ریلی کا مقصد یومِ سیاہ پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا، جس کی قیادت چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کی۔

                اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان  کشمیریوں کے حقوق کی جنگ کے لئے پر عزم ہیں۔ل،کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیئے بھر پور حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلانے تک جدوجہد جاری رکھے گا، موجودہ حکومت اس مسئلہ کو ہر فورم پر اٹھا رہی ہے۔

 ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ملتان انتظامیہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تین دن یوم سیاہ منا رہی ہے۔اس سلسلے میں پی ایچ اے ملتان کے ہیڈ آفس پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، پی ایچ اے ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ لیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں تمام ملازمین بھر پور شرکت کریں گے۔