لاہور15 اکتوبر (اے پی پی )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاور نے کہا ہے کہ شوکت ترین مہنگائی کے حوالے سے میٹنگز کرتے ہیں ۔پنجاب کی اشیا کی قیمتیں سندھ اور خیبر پختونخواہ سے کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 1250 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں جو قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بیالیس ہزار ٹن چینی ہم نے منگوائی ہے جس کو ڈپٹی کمشنرز کے زریعے دے رہے ہیں۔اگر ہم نمائشی حکومت کرنا چاہتے تو ان سے تین گنا آگے جا سکتے ہیں مگر ہم عوام کی بھلائی کے منصوبے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں این۔اے 133 کے مقابلے کو دیکھنے کا مزہ آِے گا۔اگر کوئی سیاسی غیر سیاسی جماعت قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گی تو حکومت پنجاب اپنی رٹ قائم کرے گی۔اگر کوئی سیاسی جلسہ کرنا چاہتا ہے تو اس پہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔











