نوشہرہ ورکاں؛ ربیع الاول کے سلسلہ میں   بزم نعت کے پلیٹ فارم سے   28 مستحق بچیوں کی شادیوں کا اہتمام

13

نوشہرہ ورکاں،31 اکتوبر (اے پی پی ): ربیع الاول کے سلسلہ میں نوشہرہ ورکاں میں بزم نعت کے پلیٹ فارم سے ہر سال کی طرح اجتماعی شادیوں کا اہتمام نجی مارکی میں کیا گیا۔اس مرتبہ 28 مستحق بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا اور ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کے قریب  ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے جہیز بھی دیا گیا،نجی مارکی میں 28 دلہنوں کے ورثاء باراتیوں اور مہمانوں کی اجتماعی تقریب ایک خوبصورت منظر پیش کر  رہی تھی۔تقریب میں  بزم نعت کے چیئرمین راؤ امجد علی خان  نے  باراتیوں اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

بزم نعت نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام مستحق بچیوں کی شادیوں کی تعداد 313 ہو چکی ہے اور اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک مہمانان خصوصی حاجی مدثر قیوم ناہرا ،چیئرمیں میونسپل کمیٹی گلزار احمد باٹھ،راؤ اشتیاق علی خاں،مقامی و  بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں نے بزم نعت کے ممبران کی اس جاری و ساری کاوش کو سراہا اور باراتیوں کی رخصتی کے وقت مہمانوں نے دلہنوں کو چادریں پیش کیں اور جوڑوں کو سلامیاں بھی دیں گیئں۔ اس موقع پر بزم نعت کے چیئرمین راؤ امجد علی خاں کہنا تھا کہ وہ تا حیات  اس مقدم سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔