وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، جمشید اقبال چیمہ لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار نامزد

14

اسلام آباد۔14اکتوبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جمشید اقبال چیمہ کو متفقہ طور پر لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء فواد  چوہدری، شفقت محمود، اسد عمر، سینیٹر اعجاز چوہدری، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیرِ بلدیات میاں محمود الرشید نے شرکت کی،اجلاس میں لاہور کے سیاسی امور اور ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیاگیا، جمشید اقبال چیمہ کو متفقہ طور پر لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے امیدوار نامزد کر دیا گیا۔