وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے قانون کا 74 واں اجلاس

36

لاہو،ر 15 اکتوبر(اے پی پی):وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے قانون کے 74 ویں اجلاس میں مختلف محکموں کے 15 ایجنڈا امور پر غور کیا گیا اور متعدد کی منظوری دی گئی محکمہ جنگلات کی ملکیتی اراضی جی سی یونیورسٹی لاہور کو کالا شاہ کاکو نیوکیمپس کے لیے دینے کی تجویزاور وسیلہء تعلیم پروگرام کا دائرہ ء کار سیکنڈری ایجوکیشن تک بڑھانے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ محکمہ ایکسائز  کے مختلف امور میں بائیو میٹرک سسٹم کے اجراء کی تجویز سے اتفاق اور پنجاب موٹر وہیکلز ترمیمی ایکٹ 2021 کا مسودہ منظور کیا گیا اس کے ساتھ پنجاب امتحانی کمشن کے بزنس رولز 2021 اور گیارہ سال سے زیر التواء پنجاب کلچر پالیسی 2018 کا مسودہ بھی منظورکیا گیاعدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان پرزنز رولز 1978 میں ترمیم کی تجویز منظور اور پنجاب آب پاک اتھارٹی ایکٹ 2019ء میں ترمیم کی تجویز سے اتفاق کیا گیاپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے قواعد و ضوابط کی تجویز منظورجبکہ پانج ایجنڈا امور مزید غور و خوض کے لیے ملتوی کر دیے گئے اجلاس میں صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔