وہاڑی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

20

وہاڑی ,25 اکتوبر (اے پی پی ):وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والدہ کے انتقال پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی

 اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل، چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان، وائس چیئرمین رانا عمران الحق، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ نعیم پاشا، بانی صدر چیمبر حافظ محمود احمد شاد، چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل،صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی چوہدری ندیم اکرم پرویز، جنرل سیکرٹری سردار مصور خان بلوچ، حافظ عبداللہ، صدر انجمن تاجران ارشاد بھٹی اور معززین شہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔