پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا سترہ لاکھ پھولوں کی شجرکاری کا فیصلہ

19

ملتان، 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان نے کہا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے سترہ لاکھ پھولوں کی شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔نومبر سے مارچ تک بڑے پیمانے پر گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھول لگائے جائیں گے۔ہارٹیکلچر ونگ کو سروے کا ٹاسک دے دیاگیا ہے۔بڑے پارکوں میں نرسریز کی تیاری کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔نرسری میں درخت اور پودوں کی بھر پور تیاری کی جائے گی۔ہر نرسری کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔

                ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان نے ان خیالات کا اظہار ہارٹیکلچر آفیسران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے  کہا کہ نومبر سے مارچ تک میری گولڈ، گل داؤدی، پٹونیا اور دیگر موسمی پھولوں کی شجرکاری کی جائے گی۔گرین بیلٹس اور پارکوں میں بڑی تعداد میں پھولوں کی شجر کاری سے شہری خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ہارٹیکلچر آفیسران کو سروے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جو پارکوں اور گرین بیلٹس پر مقامات کی نشاندہی کریں گے، جہاں پھولوں کی شجر کاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نرسریوں میں درختوں کی نشونما کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔گھاس اور گراؤنڈ کورز بھی پی ایچ اے خود تیار کرے گا۔ شاہ شمس پارک اور جناح پارک میں بھی درختوں، پودوں اور گھاس کی نرسریاں تیار کریں گے۔ ہارٹیکلچر آفیسران کو پھولوں،پودوں،نرسریوں اور گھاس کا مکمل منصبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کریں گے۔