رینالہ خورد؛ ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کے نام سے “سائنس ایگزیبیشن” کا انعقاد

24

اوکاڑہ،23اکتوبر(اے پی پی): ننھے منے بچوں میں شجر کاری، آب و ھوا، زندگی میں پانی کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے  کے لئےاور سائنس کے ذریعے انسانی ترقی ، انسانی جسم کے تمام حصوں کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی تعلیمی ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹرماجد سیعد راؤ  نے ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کے نام سے “سائنس ایگزیبیشن” کا اہتمام کیا۔ سائنس نمائش میں ضلع بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

 اس موقع پرپرنسپل ڈاکٹر کاشف سیعد راؤ  نے کہاکہ سائنس ایگزیبیشن کا مقصد طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ، ان میں خوداعتمادی پیدا کرنا ، انکی زمہ داریوں کا بروقت احساس دلانا مقصود ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے 28 اسٹال لگائے گئے۔ جسمیں شہریوں کی کثیر تعداد نےطلباء وطالبات اور اساتذہ کی صلاحیتوں کوسراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔