پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے، : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

83

لاہور، اکتوبر 15(اے پی پی): گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور نے ہنگری کے سرکاری حکام سے ملاقاتیں کی۔

 گورنر پنجاب نے ہنگری کے وزیر زراعت سے  وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ملاقات میں سیکرٹری زراعت اور ہنگری کے دیگر حکام شریک ہوئے ۔ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ اور اس کے علاؤہ زرعی شعبے میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔

پاکستان اور ہنگری کے درمیان وفود کے تبادلے ، ماہی گیری، زرعی بیجون کے شعبوں میں  ریسرچ پر بھی بات چیت کی گئی پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے

بہت سے شعبوں میں  پاکستان اور  ہنگری  ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

 امید ہے جی ایس پی پلس کے معاملے پر ہنگری کے یورپی ارکان پارلیمنٹ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ گورنر پنجاب  نے کہا کہ ہنگری کی سفارتی ٹیم پاکستان میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔