لاہور،08 اکتوبر (اے پی پی):پاکپتن کے گاؤں چک نمبر 26 ایس پی میں ملک کا پہلا ڈیجیٹل ڈیرہ قائم کردیا گیا ہے ، ڈیجیٹل ڈیرہ کا مقصد کسانوں کو جدید پیداواری طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔یہ ڈیرہ ایگریکلچر ریپبلک، انٹرنیٹ سوسائٹی پاکستان اور مقامی ترقی پسند کاشتکاروں نے ملکر قائم کیا ہے،ڈیجیٹل ڈیرہ کسانوں کے لیے دن رات کھلا رہے گا،کسان چوبیس گھنٹے موسمی حالات، نقصان دہ کیڑوں اور دیگر مسائلِ کے حل لئے ڈیجیٹل ڈیرہ کا رخ کرسکتے ہیں ،ملک اور بیرون ملک سے ماہرین زراعت اس ڈیرہ پر آن لائن موجود رہیں گے۔











