پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے پی ایچ اے نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

8

لاہور 13, اکتوبر(اے پی پی:(پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق  کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے پی ایچ اے نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے ایک پودا لگانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے چئیرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے کہا کہ پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانا موجودہ حکومت کا عزم ہے شجرکاری مہم میں 4 سے 6 سال تک کی عمرکے پودےاور درخت لگائے جارہے ہیں جن کی اس وقت لمبائی تقریباً سولہ فٹ تک ہےشجرکاری مہم میں درخت لگانے کے بعدملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی قبل ازیں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی مشیر وزیر اعلی آصف محمود نے پی ایچ اے لاہور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر عظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی کی ہدایات پر پنجاب بھر میں  شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کے ذریعے فضائی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات میں کمی واقع ہو گی 4 سے 6 سال تک کی عمر کے  بڑے درختوں کی شجرکاری سے فضائی آلودگی پر کنٹرول  اور ایئرکوالٹی انڈیکس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے علاوہ ازیں بڑے درختوں کی شجرکاری لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہریوں میں بھی  کی جائے گی یاسر گیلانی نے وزیر اعلی کے مشیر کو بتایا کہ پی ایچ اے لاہور کو سرسبز اور شاداب بنانے کے حوالے سے ہر سطح پر اقدامات کررہا ہے ڈی جی جواد قریشی نے کہا کہ بڑے اورچھوٹے درختوں کی  زیادہ سے زیادہ شجرکاری سے لاہور کو حقیقی معنوں میں باغوں اور پھولوں کا شہر بنا رہے ہیں۔