ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا چئیرمین پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کے ہمراہ سول سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

27

 کوئٹہ 8 اکتوبر(اے پی پی ): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا  چئیرمین پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کے ہمراہ  سول سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ہرنائی زلزلہ میں  زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سورئ اور چیرمین پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے زخمیوں میں  امدادی چیکس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سورئ نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی پر انہیں شاباش دی۔