کوئٹہ، 08 اکتوبر (اے پی پی): این سی او سی کی ہدایات پر صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، واپڈا اسپتال کوئٹہ کی موبائل ٹیم نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شہر کی مساجد میں نمازیوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کی جہاں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے رضا کارانہ طور پر ویکسین کرائی۔











