کرکٹ کے میدان میں پاکستان نے گزشتہ 74 برسوں کی سب سے بڑی فتح حاصل کی؛ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

19

اسلام آباد،25اکتوبر  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان نے گزشتہ 74 برسوں کی سب سے بڑی فتح حاصل کی ہے ۔

پیر کو وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا کھیلا گیا میچ صرف کرکٹ نہیں تھی بلک کرکٹ پلس تھی۔ جس طرح بھارتی عوام نے  اپنے  کرکٹر کے گھروں پر پتھرائو کیا اس کے برعکس  پاکستانی قوم نے بابر اعظم ، رضوان اور شاہین آفریدی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ٹیم کی کامیابی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا ۔ ہم نے جڑواں شہروں میں پہلے ہی کنٹینر ہٹا دیئے تھے تاکہ یہاں کے شہری اس تاریخی کامیابی کا جشن بھرپور طریقے سے منا سکیں ۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کے میدان میں بہت بڑی فتح ہے۔ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔