انسداد سموگ کے لئے بنائے گئے خصوصی سکواڈز کی سخت کارروائیاں جاری -صحت عامہ اور فضائی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا :کمشنر ر محمد عثمان

20

لاہور 19 نومبر (اے پی پی)شہر بھر میں خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کی کارروائیاں جاری ہیں کمشنر لاہورکی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس سیل کئے جارہے ہیں اور مقدمات کا اندراج بھی کیا جارہا ہے کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کو خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کی کارروائیوں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ایمشن کنٹرول سسٹم کے بغیر چلنے والے15صنعتی یونٹس سربمہر  کر دئیے گئے اور اس حوالے سے 2 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں خصوصی انسداد سموگ سکواڈز نے ایک دن میں کل 46صنعتی یونٹس کو چیک کیا جن میں سے 31 صنعتی یونٹس کو کلیئر قرار دیا تفصیلات کے مطابق سکواڈ ون نے 09,سکواڈ ٹو نے 12 اور سکواڈ تھری نے09صنعتی یونٹس کو چیک کیا جبکہ خصوصی انسدادسموگ سکواڈ فور نے08اور سکواڈ فائیو نے بھی 08صنعتی یونٹس کو چیک کیا علاوہ ازیں انسدادسموگ کی 2 ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی 43 گاڑیوں کے چالان جبکہ 08 گاڑیوں کو بند کر دیا کل 143گاڑیوں کی متفرق چیکنگ کی گئی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو57ہزار  روپے جرمانہ  بھی عائد کیا گیا پیش کردہ کارکردگی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ انسداد سموگ خصوصی  سکواڈز کے سیل کردہ یونٹس کو صرف عدالت ہی ڈی سیل کر سکتی ہے اور اب تک چار صنعتی یونٹس کو ڈی سیل کیا گیا ہے اور ڈی سیل کے بعد عدالت پابند کرتی ہے کہ صنعتی یونٹس کو دوبارہ ہر صورت چیک کیا جائے کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی،محکمہ زراعت ،گرین ویسٹ،کوڑا یا فصل کی باقیات جلانے پر سخت کاروائی کے بااختیار مجاز ہیں اور ضلعی انتظامیہ فضائی تحفظ اور صحت عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی.