بہاولنگر سموگ سے بچاو کےلئے آگاہی واک، پمفلٹس ماسک تقسیم

30

بہاولنگرمیں سموگ سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اپنانے سے متعلق آگاہی مہم کا آغازہو گیاضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے افسران عملہ اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت  کی واک کی قیادت ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کلیم راجہ نے کی شرکاء نے  بینرز اٹھاکر سی او آفس سے منچن آباد چوک تا مارچ کیا منچن آباد چوک میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو اسموگ سے بچاو کی تدابیر کے پمفلٹس اور ماسک بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اسموگ کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے شہری سموگ کے خاتمے کےلئے انتظامیہ کے اپنا موثر کردار کریں۔