تھرپارکر،18 نومبر (اے پی پی ): تھر کول بلاک ون میں پولیس فیسیلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا، ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے پولیس فیسیلیشن سینٹر تھر کول بلاک 1 کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھر کول میں کام کرنے والےعوام کے ساتھ درپیش مسائل اور انکی شکایات کی فوری دادرسی ہو، انصاف کی فراہمی کیلئے اس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ تھر کول کی سیکیورٹی ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تھر کول سیکیورٹی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن امان کو ہر صورت بحال رکھیں گے۔











