ملتان،18 نومبر (اے پی پی ): قائد اعظم ٹرافی 2021-22 کے پانچویں اور پنجاب میں آخری راؤنڈ کے دوسرے روز خیبرپختونخواہ 187 رنز پر نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی طرف سے محمد علی 17 اوور میں37 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وقاص مقصود 11 اوور میں 35 رنز دے کر 1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ناصر حمید نے 6 اوور میں 37 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی اور ظفر گوہر نے 12 اوور میں 69 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 270/10 رنز بنائے محمد سعد 98 رنز اسکور کئے اور احمد شہزاد نے 36 اور عمران گوہر نے 32 سیف بدر نے 23 سنٹرل نے 88.3 اوورز میں 270/10 کا حدف دیا خیبرپختونخوا نے اپنی اننگز میں دن کے اختتام تک 187/9 اسکور کئے سنٹرل پنجاب کل تیسرے دن اپنی اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔











