سکھر؛مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسٹاف کی کام چھوڑ علامتی ہڑتال

27

سکھر۔30نومبر(اے پی پی) ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ نرسز الائنس کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر جی ایم سی میڈیکل اسپتال کے میل و فیمل نرسز اسٹاف نے کام چھوڑ ٹوکن ہرتال کی اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کی احتجاج کی قیادت پرینگ نرسز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالخالق ،محمد صدیق ،نائب صدر شمیم اختر،قربان سیال ،گل حسن جاگیرانی و دیگر کررہے تھے نرسنگ اسٹاف نے بازؤں پرسیاہ پٹی باندھ کربھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

مذکورہ رہنماو ٔں کا کہنا تھا کے سندھ نرسز کی جانب سے احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات کے حل کیلئے ایگریمنٹ کیا جس پر احتجاج ختم کیاگیا لیکن افسوس اس معاہدے کو دو سال گذر چکے ہیں اس پر ابتک کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا سندھ حکومت نے ایک بار پھر ملازمین سے جھوٹا وعدہ کیا جس سے ملازمین شدید مایوسی کاشکار ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انشاءاللہ مطالبات کے حصول کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا۔