سکھر،19نومبر(اے پی پی ): احتساب عدالت میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ جج فرید انور قاضی نے کیس کی سماعت کی،مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی اور دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران اعجاز جکھرانی اور نیب کے وکلاءنے کچھ دیر تک دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے سماعت دو دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی دونوں ریفرنسز میں ضمانت پر ہیں، ان کے خلاف ایک ارب سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔











