خیرپور؛گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

44

  خیرپور،19(اے پی پی): گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن غلام نبی سہتو مہمان خصوصی تھے ۔سیمینار میں ضلع بھر کے مختلف بوائز اور گرلز کالجز کی طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی سہتو اسیسٹینٹ کمشنر ،اقبال جنڈران کالج کی پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی نے کہا کہ کرپشن معاشرے میں ناسور کی حیثیت رکھتی ہے، ایسی صورت میں ملک ترقی نہیں کر سکتا کرپشن دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  کرپٹ افراد نے معاشرے کو فالج زدہ بنا رکھا ہے، کرپشن کو ختم کیے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب دیکھنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پاک ہے کہ رشوت دینے اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں ۔