سکھر: نیب عدالت نے سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی

36

سکھر،19 نومبر (اے پی پی ): سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی 24 دسمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر  لی ہے۔ سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے اور ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست جمع کرادی۔

نیب ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے درخواست کی سماعت کی۔ سہیل انور سیال کے وکلا نے دلائل دئے جس کے بعد عدالت نے 24 دسمبر تک ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری دے دی۔