سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر  کی جانب سے   اسلام آباد میں ای کچہری کا انعقاد

15

اسلام آباد،17نومبر  (اے پی پی):سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے  اسلام آباد میں ای کچہری کا انعقاد کیا ۔بدھ کو ہونے والے بی او آئی  کی ای کچہری  میں  سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے نمائندوں کی   ایک بڑی تعداد سوالات کے ساتھ  شریک ہوئی۔ سیکرٹری بی او آئی  نے شکایات کے بروقت حل اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن طریقے سے سہولت فراہم کرنے پر سرمایہ کاری بورڈ کی ٹیم کو سراہا۔ سرمایہ کاروں اور کنسلٹنٹس وسیع سوالات کے ساتھ آگے آئے جن میں برانچ آفسز کا قیام، ایس سپیشل اکنامک زونز  میں سرمایہ کاری، کاروباری ویزوں کا حصول، ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری وغیرہ شامل ہیں۔

سیکرٹری اور بی او آئی کے احکام  نے سیشن کے دوران اٹھائے گئے زیادہ تر سوالات کا فوری طور پر حل بتایا۔ جہاں تک دیگر محکموں سے متعلق مسائل کا تعلق ہے، سیکرٹری بی او آئی  فارینہ نے متعلقہ افراد سے فوری رابطہ کرنے اور موثر حل کے لیے فالو اپ میکانزم وضع کرنے کا یقین دلایا۔ یہ سیشن دو گھنٹے تک جاری رہا جو  عوامی رسائی کے حوالے سے ایک کامیاب اقدام تھا۔

زوم اور ٹیلی فون کے ذریعے متعلقہ سامعین سے بات کرتے ہوئےسیکرٹری بی او آئی نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے منصوبوں  کی تجاویز اور مشاہدات سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی ) کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اہم معاملات پر مزید ہم آہنگی ہو۔ سکے۔

 کئی دیگرسینئر  افسران بھی کچہری میں شریک تھے جن میں ایڈیشنل سیکرٹری بی او آئی ، ایڈیشنل سیکرٹری خاشی الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری رفعت پرویز اور ڈائریکٹر جنرل سوریہ جمال شامل تھے