صدر  ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی ملاقات

23

پشاور، 4 نومبر(اے پی پی): صدر  ڈاکٹر عارف علوی2 روزہ دورہ پر گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔صدر  ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے ملاقات کی اور صوبہ میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیساتھ ساتھ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی امور اور قبائلی عوام کے فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انتظامی و مالی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔