ملتان، 13 نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے 15 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ مہم کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر توانائی کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بچوں کی حفاظت کیلئے خسرہ و پولیو مہم کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور والدین خسرہ و پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔
ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ 12 روزہ مہم کے دوران ہر گھر تک فیلڈ ٹیمیں خسرہ ویکسین لگائیں گی۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے مہم کے حوالے سےبریفننگ بھی دی۔











