اسلام آباد،17 نومبر(اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل سمیت 27 بلوں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ممبرانِ پارلیمان اور حلیف جماعتوں کو مبارک ہو،ہم نے متحدہ اپوزیشن کو شکست دی ہے۔











