وزیر اعلی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس

27

لاہور19 نومبر (اے پی پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے68ویں اجلاس میں محکمہ پولیس کی پریزن وین کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی 287 پریزن وین کو ہوا دار بنانے اور نشستیں لگانے کیلئے 71 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ دی جائے گی اجلاس میں وزیر اعلی نے کہا کہ قیدیوں کو جیلوں سے عدالتوں لانے اور لیجانے کیلئے پریزن وین کو ہوادار بنایا جائے گاپریزن وین میں قیدیوں کے بیٹھنے کے لئے نشستیں لگائی جائیں گی علاوہ ازیں کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کیلئے بھی بڑا اقدام اٹھایا جارہا ہےاور سپورٹس ایسوسی ایشنز کو 30.80ملین روپے گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ عمار چوک، ایئر پورٹ روڈ راولپنڈی کی ری ماڈلنگ کے لئے پی سی ون پر نظر ثانی کی منظوری اور ضلع سرگودھا کے نواحی گاؤں کی ڈرینج سکیم کو اے ڈی پی 2021-22 ء میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی انھوں نے اجلاس میں بتایا کہ ڈرینج سکیم کیلئے 30 ملین روپے مختص کئے جائیں گےج کہ ضلع ملتان میں سید والا چوک، بوسن روڈ سے ہیڈ محمد والا تک ڈیوئل کیرج وے سکیم کو اے ڈی پی 2021-22 ء میں شامل کرنے کی بھی منظوری اور سکیم کیلئے 1184 ملین روپے مختص کرنے کی منظوری ہو گئی ہے کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے بلڈوزرز مہیا کرنے اور تحصیل گوجر خان میں بنیادی مرکز صحت کنٹریلہ کو دیہی مرکز صحت کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اس سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 ء میں شامل کرنے اور 120 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے اور تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بستی ڈنگو، یونین کونسل بارتھی اور بستی خیانی ویٹ یونین کونسل بارتھی میں نئے بننے والے بوائز پرائمری سکولز کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری-بلوچستان کے علاقے رکھنی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ فسیلٹی کے قیام کیلئے وزارتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اورکمیٹی بلوچستان حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے گی-عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ترقیاتی سکیموں پرکام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور اعلی حکام کی بھی شرکت۔