گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات

66

پشاور،29 نومبر(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پیر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ہلال امتیاز) نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انکو بطور کورکمانڈر پشاور تعیناتی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقات میں صوبہ بھر میں امن و امان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال اور سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسکے علاوہ ملاقات میں صوبہ میں بیری شہد، زیتون اور زعفران کی وسیع پیمانے پر کاشت منصوبہ پر بھی اظہار اطمینان، منصوبہ کی کامیابی کیلئے مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔