تھر کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کلے لیے کوشاں ہیں؛ ڈویژنل کمشنر سید اعجاز

30

تھرپارکر، 25 دسمبر (اے پی پی ): ڈویژنل کمشنر سید اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ  تھرپارکر میں شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانے کے لئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ تھرپارکر میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے مٹھی پہنچے جہاں انہوں نے دربار ہال مٹھی میں محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کو ہدایات کی کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ڈویژنل کمشنر کی جانب سے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ مسیحا بن کر عوام کا علاج کریں کیونکہ یہ خدمت خلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن کے اضلاع کی کارگردگی دوسرے اضلاع کے مقابلے بہتر ہے مگر اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے متعلق ٹارگٹ کو جلد مکمل کیا جائے۔

سورس : وی این ایس ،تھرپارکر