اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

42

اوکاڑہ،30دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کے نرخ چیک کئے اور  بولی کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔  انہوں نے سبزی منڈی میں آنے والے خریداروں سے گفتگو بھی کی اور ا ن سے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں بارے دریافت کیا ۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں و پھلوں کے نرخوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں منڈی میں موجود رہیں اور سبزیوں و پھلوں کو مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ لسٹ ہر دکاندار کے پاس موجود ہونی چاہیے تاکہ خریداروں کو اشیاء خریدتے وقت ان کے ریٹس کا بخوبی علم ہو اور وہ اسی ریٹ پر سبزیاں و پھل خرید سکیں جو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں ۔