اوکاڑہ،30دسمبر(اے پی پی): نواحی کالونی میں گھر کی چھت کا حصہ گر گیا، 1 خاتون زخمی، طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق نواحی کالونی الیاس پارک میں گھر کی چھت کا کچھ حصہ گر گیا۔حادثہ میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔











