اوکاڑہ: گورنمنٹ گنج شکر ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالہ سےرنگارنگ تقریب کانعقاد

83

اوکاڑہ،03دسمبر)اے پی پی): گورنمنٹ گنج شکر ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالہ سے دلچسپ اوررنگارنگ تقریب کانعقادکیا گیا جس میں خصوصی بچوں نے تقاریر،ٹیبلوز، خاکے اور ۔مختلف آئٹمز پیش کرکے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ “معذوری مجبوری نہیں” اور حاضرین سے داد وصول کی۔اس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی معروف ڈاکٹر شمیم الحق جبکہ مہمان اعزاز میں علی احمد مرزا ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی اور انچارج فری ہسپتال عزیر سلیم تھے ۔تقریب میں معروف ماہر تعلیم ،نیوز کاسٹر،کمپئیر اور ہردلعزیز شخصیت پروفیسر ریاض خان نے انتہائی خوبصورت انداز میں خصوصی افراد کے عالمی دن کو یادگار بنادیا۔