کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ  شروع کیا جارہا ہے: عثمان ڈار کوٹویٹ

32

اسلام آباد،4دسمبر (اے پی پی):وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ  پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ  کا سب سے بڑا منصوبہ  شروع کیا جارہا ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ کامیاب  جوان  سپورٹس ڈرائیو کی لانچنگ میں 2 دن باقی ہیں،انہوں نے پروگرام کی ویڈیوز بھی ٹویٹ کی ہیں جن میں  خصوصی ترانے کے بول  گلی سے گراونڈ تک، فائنل راونڈ تک  شامل ہیں ۔

ترانے کی شوٹنگ میں خود عثمان ڈار نے بھی حصہ لیا۔

عثمان ڈار نے ٹویٹ میں کہا کہ بس 2 دن کا انتظار اور پھر آ رہا ہے زبردست شاہکار،کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد منصوبہ صرف 48 گھنٹوں بعدآرہا ہے۔