اٹک: لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی والدہ کی نماز جنازہ آبائی شہر حضرو میں ادا کر دی گئی

41

اٹک،25دسمبر (اے پی پی): لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی والدہ انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ آبائی شہر حضرو میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس طارق ندیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس صداقت علی خان،جسٹس (ر) طارق عباسی، ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد اقبال، ممتاز قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، احمد نواز ایڈووکیٹ، وقار قادر ایڈووکیٹ، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما محمد خالد خان، سابق وائس چیئرمین بلدیہ حضرو جاوید مجید خان، جنرل سیکرٹری فورتھ پلر ویجیلنٹ واچ ضلع اٹک نثار علی خان، چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو نزاکت خان،نائب صدر پی پی پی ضلع اٹک نصیر خان جدون اور علاقہ بھر سے مختلف مکاتب فکر کی شخصیات و اہلیان محلہ قاضی پورہ نے شرکت کی اور مرحومہ کے صاحبزادوں زبیر خان و اویس خان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 جسٹس صاحبان قبرستان بھی گئے اور مرحومہ کی تدفین تک لواحقین کے ہمراہ موجود رہے۔ انہوں نے  جسٹس عالیہ نیلم سے والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایس ایچ او تھانہ حضرو مظہر الاسلام نے نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے تھے اور پولیس کی بھاری نفری ججز کے رخصت ہونے تک موجود رہی۔

سورس: وی این ایس، اٹک