ملتان :وفاقی محتسب کے دفتر میں شکایات کے ازالے کا عمل تیز، شہریوں کو 10 لاکھ روپے سے زائد ریلیف

2

ملتان 05 جون )اے پی پی):  وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ملتان میں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اور تیزرفتار اقدامات جاری ہیں۔  وفاقی محتسب ملتان کے کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد مختلف وفاقی محکموں کے خلاف دائر شکایات کی سماعت  کی اور مختلف بلوں میں 10 لاکھ سے زائد رقم کا ریلیف فراہم کیا۔

 انہوں نے عوام الناس کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وفاقی محتسب کی  سہولیات سے  فائدہ اٹھائیں اور شکایات وفاقی محتسٍب آفس ملتان میں درج کروائیں، جہاں وکیل کے بغیر انہیں بھرپور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور صرف 60 دنوں کے اندر انکی شکایات کا ازالہ کر دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر زاہد ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے تمام فیصلوں کو جلد از جلد عملدرآمد کروائیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی تمام عوامی مسائل قوائد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی زمہ داری ہے جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر جاری رہے گی۔