بہاولنگر ضلع پر امن خطہ ہے ،معاشرہ میں صبر و تحمل اور برداشت کو فروغ دیا جائے؛ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا

48

بہاولنگر، 27 دسمبر( اے پی پی ):  صوبائی وزیر زکوۃو عشر میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ بہاولنگر ضلع پر امن خطہ ہے اور علاقہ کے لوگ امن پسند ہیں،معاشرہ میں صبر و تحمل اور برداشت کو فروغ دیا جائے۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے   پیر کو یہاں  ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے کہا کہ  اتحاد، یگانگت اور  بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام، اقلیتی برادری اور ممبران امن کمیٹی اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پرسانحہ 10 محرم بہاول نگر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی گئی بعد ازاں حکومت پنجاب کی جانب سے اس واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کو مجموعی طور پر 74 لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیک صوبائی وزیر زکوۃ و عشر  میاں شوکت علی لالیکا نے دئیے۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد ظفر بزدار  ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  جنرل عبدالجبار گجر،  تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، ممبران ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندگان  نے شرکت کی۔