تھرپارکر؛ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ کا سول ہسپتال مٹھی کا دورہ

28

تھرپارکر،24دسمبر( اے پی پی): ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے سول ہسپتال مٹھی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مریضوں نے علاج اور سہولیات ، صفائی اور پانی کے فقدان کی شکایات کی۔ جس پر ڈویژنل کمشنر نے سول ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے مریضوں کو بہتر  علاج کی سہولیات فراہم کی جائے، ہسپتال میں پانی اور صفائی کے نظامات کو بہتر کیا جائے۔

سورس: وی این ایس، تھرپارکر