کوئٹہ؛ کرسمس اور سال نو کی سیکورٹی و امن و امان قائم رکھنے کے لئے فلیگ مارچ کا مظاہرہ کیا گیا

47

کوئٹہ،24دسمبر(اے پی پی): کرسمس اور سال نو کی سیکورٹی و امن و امان قائم رکھنے کے لئے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ سے ایس ایس پی آپریشن عبداحق عمرانی کی سربراہی میں فلیگ مارچ نکالا گیا ،کرسمس اور نئے سال کے موقع پر 800 پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار کوئٹہ میں سیکورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔

 سال نو اور کرسمس کے حوالے سے پولیس اور فرنٹئیر کور بلوچستان کا مشترکہ فلیگ مارچ ہوا۔ فلیگ مارچ میں ایگل اسکواڈ کے جوانوں سمیت سیکورٹی فورسز کے اسکواڈ نے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں مارچ کیا۔

سورس:وی این ایس، کوئٹہ