حکومت پنجاب کا تعلیم بالغاں کے سلسلے میں ریلوے قلیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا منصوبہ

66

ملتان،01دسمبر(اے پی پی): حکومت پنجاب کا تعلیم بالغاں کے سلسلے میں ریلوے قلیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا منصوبہ، صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے” پلیٹ فارم سکول” کا افتتاح کردیا  ہے۔

 ریلوے سٹیشن پر پروقار تقریب میں قلیوں میں مفت کتب بھی تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سمیرا صمد بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔صوبائی وزیر لٹریسی نے قلیوں کے تعلیمی مرکز کا دورہ بھی کیا۔

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ تعلیم بالغاں کے سلسلے میں پلیٹ فارم سکول اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ان پڑھ طبقے کو بنیادی تعلیم دینا مشن ہے، لیبر طبقے اور سینٹری ورکرز کیلئے بھی نان فارمل سکولز قائم کئے گئے ہیں اور کہا لٹریسی پراجیکٹ کے تحت ساڑھے 13 ہزار سکولز میں 4 لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔